علی فضل ملائیشیا میں فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف

منگل 1 مئی 2018 13:20

ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار علی فضل ان دنوں ملائیشیا میں فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی فضل سوناکشی سنہا،جیسی گل اورڈیانا پنٹے کے ساتھ فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں، علی فضل کا کہنا ہے کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے جس کی عکسبندی وہ ملائیشیا میں کر رہے ہیں۔ فلم2016ء میں بننے والی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کی سیکوئل فلم ہے ، جس کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں۔ فلم 24 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :