پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے،

مہنگی پروڈکشن کے باعث برآمدات میں کمی ہوگی‘نصر اللہ مغل صنعتی ترقی ملک کو خوشحالی کی راہوں پرگامزن کرے گی،قیمتوں میں اضافے واپس لیے جائیں ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

منگل 1 مئی 2018 13:20

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، مہنگی بجلی اورگیس ملک میں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔بجلی ،گیس، پٹرول کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے ،مہنگی پروڈکشن کے باعث پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہوگی،حکومت اگر انڈسٹریز کو ترقی دینا چاہتی ہے تو انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق سستی بجلی، گیس اور پٹرول فراہم کرے تاکہ انڈسٹریز اپنی پوری استطاعت کے مطابق پیداوار تیار کرے اس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگااور حکومت کا ویژن بھی مکمل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹائون شپ انڈسٹریزپٹرول ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نصر اللہ مغل نے کہا کہ بجلی و گیس بحران کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1024صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں جس کے باعث3لاکھ سے زائد مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں مہنگی بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات کے باعث بڑے پیمانے پر انڈسٹریز بند ہونا لمحہ فکریہ ہے حکومت فوری ریونیو کے حصول کیلئے انڈسٹریز کو قربان نہ کرے ،صنعتی ترقی ملک کو خوشحالی کی راہوں پر گامزن کرے گی اس لیے انڈسٹریز کیلئے بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافوں کو فی الفور واپس لیا جائے۔