گلوکارہ رابی پیرزادہ نے پاک فوج کیلئے خصوصی نغمہ تیار کرلیا

منگل 1 مئی 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے پاک فوج کیلئے خصوصی نغمہ تیار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ کے والد میجر (ر) ہمایوں پیر زادہ نے فوجی نغمہ لکھا ہے جس کو رابی پیرزادہ نے اپنی آواز میں ریکارڈ کروایاہے ۔

(جاری ہے)

اس کی موسیقی شمائل گل نے مرتب کی ہے جبکہ کوآرڈینیشن کے فرائض انعم یوسف نے انجام دیئے ۔ رابی پیرزادہ کا فوجی جوانوں کے لئے نغمہ جلد ریلیز کر دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ رابی پیرزادہ کے والد اور نغمے کے خالق میجر (ر) ہمایوں پیرزادہ سیاچن میں پاک فوج کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :