عاشق مزاج ہوں مگر اسکا کچھ فائدہ نہیں،

صرف اپنے کام سے محبت کرتا ہوں‘اسماعیل تارا

منگل 1 مئی 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) سینئر اداکار اسماعیل تارا نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے تمام بہترین ہدایتکاروں کے ساتھ کام کر چکا ہوں ،فلم ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘ میری آخری فلم تھی جس میں اداکاری کی ،مستقبل میں بننے والی فلموں میں بھی کام کرتا رہوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پی ٹی وی کے سٹ کام ’’ ففٹی ففٹی ‘‘ سے مجھے ملک گیر شہرت ملی اور نہ صرف مجھے بلکہ اداکار اشرف خان ،ماجد جہانگیر ، زیبا شہناز جیسے فنکار بھی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔

لوگ آج ہم فنکاروں کو ’’ففٹی ففٹی ‘‘ کے حوالے سے زیادہ یاد رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں عاشق مزاج ہوں مگر اس کا کچھ فائدہ نہیں، صرف اپنے کام سے محبت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے پرستاروں سے جس قدر محبت اور پذیرائی ملی وہ میرے لیے سب سے قیمتی اثاثہ ہے جس کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :