فلسطینیوں امریکی صدر کی پیشکش قبول کرو۔۔۔ ورنہ

سعودی ولی عہد نے فلسطین کیخلاف بڑا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 13:03

فلسطینیوں امریکی صدر کی پیشکش قبول کرو۔۔۔ ورنہ
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا کہ فلسطینی اب تک بات چیت کے کئی مواقع گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب فلسطینی امریکی صدر کی پیشکش قبول کریں یا پھر اپنا منہ بند رکھیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ٹی وی 10 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے یہ بات گذشتہ ماہ نیویارک میں ایک یہودی تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیح نہیں ہے۔ تاہم اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی کے لیے فلسطین اور اسرائیل کے مابین مذاکرات کا آغاز ضروری ہے۔