نوکیا ایکس 16 مئی کو لانچ ہوگا

منگل 1 مئی 2018 13:40

نوکیا ایکس 16 مئی کو لانچ ہوگا
ہلنکسی۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ایچ ایم ڈی گلوبل آ ئی فون ٹین کے مشابہ نوکیا ایکس 16مئی کو متعارف کرائے گا۔عالمی ذرائع کے مطابق اس فون میں نوچ اور ایج ٹو ایج ڈسپلے دیا جائے گا۔ سمارٹ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔

(جاری ہے)

فون کی 5.8 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے سکرین، 636 پروسیسر ، 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی سٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی سٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی پشت پر 12 میگاپکسل کے دو کیمرے دیئے جائیں گے۔ نوکیا ایکس کے علاوہ کمپنی اپنی این سیریز کو بھی دوبارہ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :