سعودی عرب کے محفوظ اثاثے 1.85ٹریلین ریال

منگل 1 مئی 2018 13:49

سعودی عرب کے محفوظ اثاثے 1.85ٹریلین ریال
ریاض ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بیرون مملکت سعودی عرب کے محفوظ اثاثے مارچ کے آخر میں 1.85ٹریلین ریال تک پہنچ گئے۔ فروری کے آخر میں 1.82ٹریلین ریال تھے۔جن میں 23ارب ریال کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے محفوظ اثاثوںمیں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ اس سے قبل 2ماہ تک اثاثوں میں کمی واقع ہوئی تھی۔ ساما کے محفوظ اثاثو ں میں سونا ،عالمی مالیاتی فنڈ اور بیرون مملکت زرمبادلہ اور کرنسی نوٹس میں سرمایہ کاری وغیرہ سب شامل ہیں۔