محنت کش کی خوشحالی کا مطلب ترکی کی خوشحالی ہے، رجب طیب اردوان

منگل 1 مئی 2018 13:49

انقرہ ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یکم مئی یومِ محنت کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کے لئے متوقع مخلصانہ اقدامات کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے ترقی کرنے، پھلنے پھولنے اور خوشحال ہونے سے جو نتائج سامنے آئیں گے اس سے ہماری ملت کا ہر فرد استفادہ حاصل کرے گا۔صدر نے کہا کہ ہم اپنے مزدور اور محنت کش بھائیوں کے ساتھ آخر تک شانہ بہ شانہ چلنا جاری رکھیں گے۔ مزدور اور محنت کش کی خوشحالی کا مطلب ترکی کی خوشحالی ہے۔

متعلقہ عنوان :