امریکا، اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کا صدر ٹرمپ پر ہتکِ عزت مقدمہ

منگل مئی 13:49

نیویارک ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) امریکی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے وکیل نے کہا ہے کہ انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توہین آمیز ٹویٹ کی وجہ سے ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سٹورمی ڈینیئلز کے وکیل نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں جو مقدمہ دائر کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے لاکھوں کی تعداد میں اپنی قومی اور بین الاقوامی آڈیئنس استعمال کرتے ہوئے مس کلفرڈ پر حملہ کیا اور انھیں بدنام کیا۔مقدمے کی درخواست میں لکھا ہے کہ صدر کی ٹویٹ توہین آمیز ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈینیئلز نے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے غلط بیانی سے کام لیا ہے کہ کسی نے انھیں دھمکایا تھا۔

متعلقہ عنوان :