ایبٹ آباد میں یوم مزدور کے حوالہ سے ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریلی ،

شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین

منگل 1 مئی 2018 13:55

ایبٹ آباد میں یوم مزدور کے حوالہ سے ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ..
ایبٹ آباد۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ایبٹ آباد میں یوم مزدور کے حوالہ سے ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ایبٹ آباد کے ریڑھی بانوں اورتھڑہ فروشوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ریلی کی قیادت ریڑھی بان یونین کے صدر سردار ارشاد کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریڑھی بان یونین کے رہنماؤں نے شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے مزدوروں کو جینے کا حق دیا ہے۔

مزدوروں کا ہر دورمیں بری طرح استحصال کیا گیا ہے۔مزدور رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو ان کے حق دلوانے کیلئے قومی وصوبائی اسمبلیوں سے قررادادیں منظور کرکے مزدوروںکو بھی جینے کا حق اوران کے حقوق دئیے جائیں

متعلقہ عنوان :