Live Updates

ندا پاکستان کے تعاون سے پرائمری سکول کھولیاں پائیں میںتحصیل ناظم ہری پورطارق خان نے سولر سسٹم کا افتتاح کیا

منگل 1 مئی 2018 13:55

ہری پور۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) سماجی ادارہ ندا پاکستان کے تعاون سے پرائمری سکول کھولیاں پائیں میں آسٹریلین ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے اور تحصیل ناظم ہری پورطارق خان نے سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سنٹر انچارج فخر زمان نے ادا کئے۔ ایس ڈی ای او میل اخترجدون اور اے ایس ڈی ای او ممتاز خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی کمیونٹی اور ویلج کونسل کے ناظم مولانا صدیق خان اور بچوں نے شرکت کی ندا پاکستان کے تعاون سے ہریپورکے تیرہ سکولوں کو سولر سسٹم دیئے گئے گذشتہ روز کھولیاں پائیں میں اس تنظیم کااختتامی پروگرام تھا تحصیل ناظم طارق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری سکولوں کا معیار کافی بلند کردیاہے اور سکولوں میں کوالیفائیڈ سٹاف موجود ہے لہذا اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں لائیں انھوںنے کہا کہ حکومت نے بیشتر سکولوں کو سولر سسٹم فراہم کردیاہے اور مزید بھی پی ٹی سی کی مد میں فنڈنگ ہورہی ہے سرکاری سکول ہر طرح کی سہولیات سے مزین ہوچکے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات