سعودی عرب میں رہنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر!۔شہریوں کو خطرناک صورت حال سے آگاہ کردیا گیا

سعودی محکمہ موسمیات نے اتباہ جاری کر دی ، آئندہ آیام میں سیلابی بارشوں کا امکان

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل مئی 13:12

سعودی عرب میں رہنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر!۔شہریوں کو خطرناک ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ ایام کے لیے شہریوں کو خبردار کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایام میں ریاست کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ساتھ سیلابی بارشوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے شہری بِلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھروں سے باہر نکلنا مقصود تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تبوک ، حدود شمالیہ ، الجوف ، مدینہ منورہ، مکہ،، حائل، القصیم ، ریاض،، الشرقیہ، الباحہ، عسیر، جازان اور کویت بھی بارش کی زد میں ہونگے۔ پہلی بارش 15شعبان منگل کو شروع ہوگی۔ کئی دن تک جاری رہیگی۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی رہیگی۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار ہوگی