مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 13:16

مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور متوقع صوبائی اسمبلی اُمیدوار عرفان امین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے وقت عرفان امین گاڑی میں موجود نہیں تھے ۔ گاڑی کی ونڈ اسکرین پر چار جگہ گولیوں کے نشانات تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔