فٹبالر کا گراؤنڈ میں پڑے ڈبل روٹی کے ٹکڑے کو چومنے کا اقدام سراہا جانے لگا

گرائونڈ میں پھینکا ڈبل روٹی کا ٹکرا جرمن فٹبالر نے اٹھا کر چوما اور تعزیماً ماتھے سے بھی لگایا

منگل 1 مئی 2018 13:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) جرمن اسٹار فٹبالر میسوت اووزل نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں پڑے ڈبل روٹی کے ٹکڑے کو اٹھا کر چوما اور ایک طرف رکھ دیا ،ْ ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جانے لگا۔

(جاری ہے)

یورپا لیگ کے سیمی فائنل میں انگلش کلب آرسینل کی نمائندگی کرنے والے جرمن فٹبالر میسوت اووزل کھیل کے دوران کارنر کک کی تیاری کررہے تھے تو اس دوران مخالف ٹیم ایٹلیٹیکو کے مداح کی جانب سے ان کی جانب ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا پھینکا گیا۔

جرمن فٹبالر نے ڈبل روٹی کے اس ٹکڑے کو اٹھا کر چوما اور تعزیماً ماتھے سے بھی لگایا جس کے بعد ایک طرف رکھ دیا۔ پہلے تو فینز کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے مذہب اسلام کے مطابق عمل کیا جو کھانا ضائع کرنے سے منع کرتا ہے۔فٹبالر کا یہ عمل بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا جس پر نہ صرف تماشائیوں نے سراہا بلکہ عالمی میڈیا میں بھی ان کا یہ اقدام خبروں کی زینت بن گیا۔

متعلقہ عنوان :