انگلش فاسٹ بائولر ٹوبی رولینڈ جونز کمر کی تکلیف کے باعث رواں سال باقی سیزن سے باہر

منگل 1 مئی 2018 13:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) انگلش فاسٹ بائولر ٹوبی رولینڈ جونز کمر کی تکلیف کے باعث رواں سال باقی سیزن سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق30 سالہ فاسٹ بائولر سٹریس فریکچر کی وجہ سے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے ،ْانہوں نے گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے چار ٹیسٹ میچز میں 17 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ مڈل سیکس کے مینجنگ ڈائریکٹر اینگس فراسر نے کہا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد ٹوبی جونز کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ریسٹ آف سیزن میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :