قومی ترقی کا خواب مزدوروں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے بغیر حاصل نہیں کیا سکتا، چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

منگل 1 مئی 2018 13:59

قومی ترقی کا خواب مزدوروں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے بغیر حاصل نہیں ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ قومی ترقی کا خواب مزدوروں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے بغیر حاصل نہیں کیا سکتا۔

(جاری ہے)

منگل کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہاکہ پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مزدوروں کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف ان کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے بلکہ کارکنوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کارکنوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کیلئے پارلیمان سے ابتدائی قانون کی منظوری دی اور بعدازں پارلیمان نے کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے قانون سازی کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے ہمیشہ کارکنوں کی خوشحالی کیلئے ایک فعال کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی ان کی ہر بہتری کیلئے تجدید عہد کے ساتھ جاری رکھے گی۔