Live Updates

معروف کالم نگار جاوید چوہدری نے شریف برادارن اور عمران خان کے مستقبل کا زبردست نقشہ کھینچ ڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 13:40

معروف کالم نگار جاوید چوہدری نے شریف برادارن اور عمران خان کے مستقبل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) معروف کالم نگار جاوید چوہدری نے شریف برادارن اور عمران خان کے مستقبل کا زبردست نقشہ کھینچ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق اس وقت شریف برادارن کو مختلف کیسز کا سامنا ہے۔جب کہ دوسری طرف عمران خان پاکستان میں کامیاب جلسے کر رہے ہیں۔عمران خان نے 29اپریل کو اپنی تقریر میں تحریک انصاف کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کر دیا ہے۔

اسی تمام صورتحال سے متعلق معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے ایک کالم ’پاکستان احتساب پارٹی ‘ میں لکھا ہے کہ میرا خدشہ ہے نواز شریف جیل کے دروازے پر بیٹھے ہیں۔ جب کہ میاں شہباز شریف وعدہ معاف گواہ کے آسرے پر ہیں۔احد چیمہ کے بولنے یا پھر پنجاب پولیس کے کسی افسر کی طرف سے یہ گواہی دینے کی دیر ہے کہ ہم نے وزیراعلیٰ کے حکم پر 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن میں طاہر القادری کے ورکروں پر گولی چلائی تھی۔

(جاری ہے)

اور شہباز شریف بھی گرفتار ہو جائیں گے۔اس تمام صورتحال کے بعد شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے پاس دو آپشنز ہوں گے‘۔یہ ملک سے باہر چلے جائیں یا پھر ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہو جائیں۔حکومت ختم ہوتے ہی جنوبی پنجاب کے الیکٹیبلز ماضی کی روایت کے مطابق عمران خان کو جوائن کر لیں گے اور یوں 2018 ء کے انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے اور عمران خان حکومت بنائیں گے۔حکومت سازی کے اس عمل میں اصف علی زرداری عمران خان کا ساتھ دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات