عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،ْوزیر دفاع خرم دستگیر

منگل مئی 13:59

عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،ْ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے علاقے میں کسی بھی بنیادی ڈھانچے کی ترقی یا انسانی وسائل کی ترقی کا اظہار تو کرنا چاہیے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ صوبے پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کو ان مسائل سے سے نکال کر ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے حکومتی صوبے خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے علاقے میں کسی بھی بنیادی ڈھانچے کی ترقی یا انسانی وسائل کی ترقی کا اظہار تو کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد نواز شریف کے نقطہ نظر اور پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ووٹ کی بالادستی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کر رہے ہیں۔