اینٹ سیاینٹ بجانے کے بیان کے بعد زرداری معافی کی درخواست بھجواتے رہے ،ْخواجہ آصف

منگل 1 مئی 2018 14:03

اینٹ سیاینٹ بجانے کے بیان کے بعد زرداری معافی کی درخواست بھجواتے رہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پچھتاوا ہے کہ پتا نہیں انہوں نے کس موڈ میں اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دیا ،ْ بیان دے کر باہر چلے گئے اور پھر معافی کی درخواست بھجواتے رہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ آصف علی زرداری کو تو نون لیگ نے کہا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کرنی ہے جبکہ وہ خود مشرف کے اقدامات کو تحفظ دینا چاہتے تھے۔

خواجہ آصف کے مطابق زرداری نے بتایا تھا کہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ ضمانتی ہیں کہ مشرف کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آصف زرداری پر نواز شریف کے احسانات ہیں ہم نے انھیں پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد دی، جس کے گواہ بلاول ہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ساتھی اور بھٹو کے وفادار زرداری کے ساتھ نہیں۔