عمران خان نے جلسہ میں عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی‘چوہدری مشتاق گل

منگل مئی 14:03

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) عمران خان نے جلسہ میں عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی ‘11نکاتی ایجنڈے میں صرف عوام کو سبز باغ دکھائے گئے تاکہ عوام ان کے جھانسے میں آکر 2018کے انتخابات میں لوٹا تحریک کو اقتدار دیں تاکہ پاکستانی عوام پر کے حقوق پر ڈاکا ڈال کر اپنی تجوریاں بھر سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق گل نے اپنی رہائش گاہ پر اقلیتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس گیارہ نکاتی ایجنڈے میںاس جماعت نے پاکستان کی اقلیتی عوام کو نظر انداز کیا اس سے بہتر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عمران خان عوام کے ساتھ کتنا مخلص ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات میں کے پی کے میں اقلیتی عوا کے ملازمتوں کے پانچ فی صد کوٹے پر عمل کیوں نہیں کروایا انہوں نے اقتدار میں رہ کر صرف اپنے صوبے میں اقلیتی عوام کے حقوق کو پامال کیا تو اگر خدانخواستہ آئندہ ان کو اقتدار ملا تو اقلیتی عوام کو بند گلی میں دھکیل دے گے۔

(جاری ہے)

چوہدری مشتاق گل نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوا لوٹا گروپ کے بہکاوے میں ہرگز ہرگز نہیں آئے گی اور ایک با پھر مسلم لیگ ن کو کامیاب کر کے ترقی کے سفر کو جاری رکھے گی۔