پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو رابط کاری پھر سے شروع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 1 مئی 2018 14:01

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو رابط کاری پھر سے شروع
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم مئی۔2018ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو رابط کاری پھر سے شروع ہوگئی ہے،بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کے لئے پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج کا انتظار کرے گا۔ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ ویوک کٹی جا کے سربراہی میں بھارتی وفد نے 28 سے 30 مئی تک پاکستان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں سابق سفارتکار ،سیکورٹی امور کے ماہرین اور دانشور شامل تھے۔پاکستانی وفد کی قیادت سابق سیکرٹری خارجہ انعام الحق نے کی‘ دونوں وفود نے نیمارانہ ڈائیلاگ کے تحت بات چیت میں حصہ لیا۔نیمارانہ ڈائیلاگ ایک غیر سرکاری فورم ہے جس کا آغاز25 سال قبل ہواتھا ،بھارتی ادارے کے مطابق نیمارانہ ڈائیلاگ کے تحت رابطے سے دکھائی دیتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ بات چیت شروع ہونے کا بھی امکان موجود ہے تاہم بھارت اس کے لئے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کا انتظار کرے گا۔