میں اور نواز شریف بے نظیر کے پرسے کے لیے گئے تو زرداری ہمیں الگ کمرے میں لے گئے اور ہماری منتیں کیں؛ خواجہ آصف نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 14:02

میں اور نواز شریف بے نظیر کے پرسے کے لیے گئے تو زرداری ہمیں الگ کمرے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) سینئیر سیاستدان خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے قیادت سنبھالنے کے لیے مجھے سے اور نواز شریف سے مدد مانگی ۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئیر سیاست دان خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب میں اور نواز شریف آصف علی زرادری کے پاس بے نظیر کے پرسے کے لیے گئے تو آصف علی زرداری مجھے اور نواز شریف کو الگ کمرے میں لے گئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری نے قیادت سنبھالنے کے لیے ہم سے مدد مانگی اور ہماری منتیں کیں۔اور امین فہیم سے چھٹکارے کے لیے بھی ہم سے مدد مانگی۔ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے آصف زرداری پر بہت احسانات ہیں۔ نواز شریف نے مجھے آصف زرداری کی مدد کرنے کی اجا ز ت دی تھی۔ میں نے نواز شریف سے اجازت لے کر آصف زرداری کی مدد کی۔ ہمارا خیال تھا کہ دو بڑی جماعتیں مل کر کام کریں تو جمہوریت کیلئے بہتر ہوگی۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ہم نے پرویز مشرف کے خلاف کارروائی پر بار بار اصرار کیا تو آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے واشنگٹن، ابوظہبی اور برطانیہ کو کارروائی نہ کرنے کی گارنٹی دی ہے۔