Live Updates

شیریں مزاری نے کہا ڈونٹ ٹچ می، میں نے کہا تم میں ٹچ کرنے والا ہے ہی کیا؟

ن لیگی رہنما کی قابل اعتراض گفتگو، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 14:21

شیریں مزاری نے کہا ڈونٹ ٹچ می، میں نے کہا تم میں ٹچ کرنے والا ہے ہی کیا؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : پاکستان میں سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتیات پر بھی حملے کرتے ہیں۔ لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے حال ہی میں کی گئی تقریر میں سب حدیں پار کر دیں۔ ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے انتہائی نازیبا اور غلیظ زبان کا استعمال کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

عابد شیر علی نے اپنی تقریر میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا۔ اپنی گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی بھی گھومنے آئی تھی ، ٹریکٹر ٹرالی نے کہا کہ ڈون ٹچ می، میں نے کہا کہ تم میں ٹچ کرنے کے لیے ہے ہی کیا۔ اتنا کہہ کر عابد شیر علی نے پاس کھڑے لوگوں سے بھی پوچھا کیا کہ اُس میں کچھ ٹچ کرنے والا ہے ؟ جس پر حاضرین نے کہا کہ نہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے دیکھا اور دیکھتے ہی عابد شیر علی کی اس غلیظ اور قابل اعتراض زبان پر لعن طعن کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی زبان استعمال کرنے والوں کو کم از کم حکومت میں نہیں ہونا چاہئیے۔ جو لوگ خواتین کی عزت کرنا نہیں جانتے وہ کسی عہدے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ عابد شیر علی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

‏"ٹریکٹرٹرالی کہتی ہے کہ ڈونٹ ٹچ می، میں نے کہا کہ تم میں ہے کیا کچھ ٹچ کرنیوالا؟ ؟ڈنڈا چاہئے یا مراد سعید کو دوں؟"- نوازشریف کے رشتہ دار اور وفاقی وزیر عابد شیر علی کی شیریں مزاری سے متعلق گندی اور فحش زبان ‏⁦‪#pmln #abidsherali #shame #shameless #ghatia #dirty #noshame

A post shared by Siasat.pk (@siasat.pk) on

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات