ایران یورنیم کی اعلی افزودگی کے قابل ہو چکا ہے، ایران

ماضی کے مقابلے میں اب ایران کی یورنیم کی اعلی افزودگی کی تکنیکی صلاحیت بہتر ہو چکی ہے،بیان

منگل 1 مئی 2018 14:45

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ایران نے کہا ہے کہ امریکا عالمی جوہری ڈیل سے دستبرار ہوتا ہے تو وہ یورنیم کی زیادہ افزودگی کا عمل بحال کر دے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب ایران کی یورنیم کی اعلی افزودگی کی تکنیکی صلاحیت بہتر ہو چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے یورپی اتحادیوں کو بارہ مئی کا وقت دیا ہے کہ وہ2015 میں طے پانے والی اس ڈیل کی خامیوں کو دور کرے ورنہ امریکی حکومت اس سے دستبردار ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :