ایجنڈے چوری کرکے وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیںوزیر اعظم نہیں بن سکتے‘پرویز ملک

نواز کی قیادت میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے، انکی جرات وبہادری رنگ لائیگی نیازی کے دل میں اب عوام کا درد جاگا ہے پانچ سال قبل کہاں تھے عوام کو اس کا حساب دیں‘ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

منگل مئی 15:05

ایجنڈے چوری کرکے وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیںوزیر اعظم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن))لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسہ میں گیارہ نکات پیش کرکے کوئی قائد اعظم محمد علی جناح نہیں بن سکتا،نیازی نے جو نکات پیش کئے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) پہلے سے ہی ان پر عمل پیرا ہے،ایجنڈے چوری کرکے وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں بن نہیں سکتے، عمران خان کے دل میں اب عوام کا درد جاگا ہے وہ پانچ سال قبل کہاں تھے پہلے عوام کو اس کا حساب تو دیں، عوام 2018 ء کے انتخابات میں جھوٹ، مکرفریب اور دشنام طرازی اوردھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے۔

نوازشریف نے قوم کی بڑی خدمت کی ہے ان کی جواں مردی، جرات اوربہادری رنگ لائے گی اورپارٹی انتخابات میں شاندار کامیابی سمیٹے گی، عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی،اب قوم ان سے حساب لے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتی ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،سید توصیف شاہ، سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ نیازی نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں اور ساڑھے چار برس میں کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھائی ہے۔۔دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔