پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ،

پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمان میں احتجاج کریں ‘آصف زرداری

منگل 1 مئی 2018 15:05

پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہو جائے گی ،پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اس کا خون نچوڑا جا رہا ہے ،حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمان میں احتجاج کریں ۔