پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

سیاسی جماعتوں ،مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات، ریلیاں نکالی گئی

منگل مئی 15:05

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن گزشتہ روز بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ یہ دن منانے کا مقصد مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے آواز اٹھانا ہے۔ا س دن کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے تنظیموں زیر اہتمام سیمینارز ، ریلیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

یوم مئی کا آغاز 1886 ء میں محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا جس میں ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیمیں، اور دیگر سوشلسٹک اداروں نے کارخانوں میں ہر دن آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہ کیا۔اس مطالبہ کو تمام قانونی راستوں سے منوانے کی کوشش ناکام ہونے کی صورت میں یکم مئی کو ہی ہڑتال کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ جب تک مطالبات نا مانے جائیں یہ تحریک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

16-16گھنٹے کام کرنے والے مزدوروں میں 8گھنٹے کام کا نعرہ بہت مقبول ہوا۔اس دن امریکہ کے محنت کشوں نے مکمل ہڑتال کی، تین مئی کو اس سلسلے میں شکاگو میں منعقد مزدوروں کے احتجاجی جلسے پر حملہ ہوا جس میں چار مزدور شہید ہوئے، اس بر بریت کے خلاف محنت کش احتجاجی مظاہرے کے لئے میں جمع ہوئے، جس میں 25000سے زائد مزدورں نے احتجاج کیا، اس احتجاج کو روکنے کے لئے حکمران طبقات کے پاس محنت کشوں پر ریاستی تشدد کا راستہ اپنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچ چکا تھا۔

پولیس نے مظاہرہ روکنے کے لئے محنت کشوں پر تشدد کیا اسی دوران بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں بے شمار مزدور شہید ہوئے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ہوگئے۔اس واقعے کے فوراً بعد چھاپے اور گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا جس میں کئی مزدور رہنمائوں کو گرفتار کیا گیااور سزائیں بھی دیں گئیں۔

حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث ہیں، انہوں نے مزدور تحریک کے لئے شہادت دے کر سرمایہ دارانہ نظام کا انصاف اور بر بریت واضح کر دی، ان شہید ہونے والے رہنمائوں نے کہا ۔ تم ہمیں جسمانی طور پر ختم کر سکتے ہو لیکن ہماری آواز نہیں دباسکتے ۔اس جدوجہد کے نتیجے میں دنیا بھر میں محنت کشوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار حاصل کئے ۔سن 1989 میں ریمنڈ لیوین کی تجویز پر یکم مئی 1890 کو یوم مئی کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس دن کی تقریبات بہت کامیاب رہیں۔ اسکے بعد یہ دن عالمی یوم مزدور کے طور پر منایا جانے لگا۔