متحدہ عرب امارات سول دفاع ٹیم نے کمال مہارت سے بچے کا ہاتھ بچا لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل مئی 15:08

متحدہ عرب امارات سول دفاع ٹیم نے کمال مہارت سے بچے کا ہاتھ بچا لیا
شارجہ  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) شارجہ میں سول دفاع پولیس نے کمال مہارت سے شیشیے کے دروازے میں پھنسا ہوا بچے کا ہاتھ بچا لیا ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق بچے کا ہاتھ دروازے میں پھنس جانے پر جب سول دفاع پولیس کو اطلاع دی گئی تو سول دفاع ٹیم اور وزارت نے بچے کے والدین کو پاس ہی رہنے کو کہا تاکہ وہ اُنکی موجودگی میں بچے کی مدد کر سکیں اور بچے کے والدین انھیں مانیٹر کر سکیں ۔

سول دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچے شرارتی ہوتے ہیں اور وہ خود کو ایسی مصیبت میں اکثر ڈال لیتے ہیں لیکن ماں باپ کو دھیان رکھنا چاہیے کہ وہ بچوں کو اس طرح بغیر نگرانی کے نہ چھوڑیں ۔ بچے کی مدد کرتے ہوئے سول دفاع پولیس کی ویڈیو ملاحظہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :