شام میں ایرانی فوجی چھاؤنیوں پر حملوں کی خبریں بے بنیاد ہیں،ایران

منگل 1 مئی 2018 15:22

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) ایران نے شام میں ایک میزائل حملے میں ایرانی فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ شام میں ایرانی فوجی چھاؤنیوں پر راکٹ حملوں کی خبریں بے بنیاد ہیں،حملہآور حلب کے نواح میں قائم ایرانی فوجی چھاؤنیوں پر میزائل داغے جانے اور ان میں متعدد ہلاکتوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

متعلقہ عنوان :