مزدوروں کو اپنے حقوق کے لئے یکجا ہونا پڑے گا، خورشید شاہ

منگل مئی 15:23

مزدوروں کو اپنے حقوق کے لئے یکجا ہونا پڑے گا، خورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو مزدوروں اور کسانوں کے لیڈر تھے۔ انہوںنے مزدوروں کو حقوق دلانے کی بات کی لیکن مزدوروں کو اپنے حقوق کے لئے ایک ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سکھر میں عالمی یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 131 سال قبل مزدوروں پر ظلم کیا گیا جس کے خلاف پوری دنیا میں آج بھی احتجاج ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مزدوروں اور کسانوں کے لیڈر تھے انہوں نے آ کر مزدوروں کو حقوق دلانے کی بات کی لیکن اب مزدور ایک پیچ پر نہیں رہے انہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے ایک ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے کچھ ہی عرصہ بعد مارشل لاء نافذ کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ملکی ترقی کی رفتار بہت سست ہوئی تھی جبکہ اس کے بعد لگنے والے مارشل لاء بھی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے رہے ۔ ۔