بھارت ، ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا ، 5 ہلاک ، 7 زخمی

منگل مئی 15:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) بھارت میں ایک کنٹینر ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست مہاراشٹر میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والے بائیک کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور سے بے قابو ہونے پر ایک ہجوم پر چڑھ دوڑا ۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔