فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 1 مئی 2018 15:28

ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، پوسٹر میں رنبیر کپور نیلی شرٹ اور پینٹ میں سنجے دت کے روپ میں چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، فلم کی کہانی بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں رنبیر کپور سنجے دت کے مختلف حلیوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم 29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :