پریانکا چوپڑا کی خفیہ شادی بارے خبروں کی تردید

منگل 1 مئی 2018 15:29

ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی خفیہ شادی بارے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے خفیہ شادی کر رکھی ہے جس پر پریانکا چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے آنکھ والابریسلٹ پہن رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ بریسلٹ بری نظر والوں کے لئے ہے ،ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی شادی کروں گی اسے خفیہ نہیں رکھوں گی۔

(جاری ہے)

پریانکا ان دنوں امریکی سیریز ’’کوانٹیکو تھری‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیںاور اس کے بعد وہ علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جو آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔