اب مریم نواز میں ہمت ہے تو انہیں اپنی پارٹی سے نکال کر دکھائیں

رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی تو پیپلزپارٹی نے نکال دیا؛

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 15:17

اب مریم نواز میں ہمت ہے تو انہیں اپنی پارٹی سے نکال کر دکھائیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کی خواتین کے بارے میں قابل اعتراض گفتگو پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اعتزاز احسن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جب یہ مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرتے تھے۔

اور ایک بار پھر رانا ثناء اللہ نے یہ بات واضح کر دی کہ وہ کس قدر پاگل اور گھٹیاانسان ہیں۔اب دیکھتے ہیں کہ مریم نواز اور شہباز شریف میں اتنی ہمت ہے کہ وہ رانا ثناءاللہ کو پارٹی سے باہر نکال سکیں۔بد قسمتی سے وہ تو ان کے وزیر اعلی پنجاب کے اگلے امیدوار ہیں۔