لا علمی یا کچھ اور ۔۔۔۔ شہباز شریف شب برات کو لیلۃ القدر کہہ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 15:24

لا علمی یا کچھ اور ۔۔۔۔ شہباز شریف شب برات کو لیلۃ القدر کہہ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : لا علمی یا پھر کچھ اور ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو معلوم ہی نہیں کہ آج کون سی بابرکت رات ہے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جوش خطابت میں شب برات کو لیلۃ القدر کہہ گئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج لیلۃ القدر ہے، میں بہت گناہ گار آدمی ہوں لیکن میں نے اس مالک کے فضل سے اس صوبے کی  چھوٹی موٹی خدمت کی ہے۔ شہباز شریف کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: