سمتھ، وانر ، بین کرافٹ کا مستقبل کیا ؟ کرکٹ آسٹریلیا چیف نے بڑا اعلان کر دیا

منگل 1 مئی 2018 15:27

سمتھ، وانر ، بین کرافٹ کا مستقبل کیا ؟ کرکٹ آسٹریلیا چیف نے بڑا اعلان ..
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر سمیت بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا یافتہ تینوں کرکٹرز ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق ملیبورن ریڈیو سٹیشن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جیمز سدر لینڈ نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو موقع ملنا چاہیے، دوبارہ موقع حاصل کرنا اب کرکٹرز کے ہاتھ میں ہے اور تینوں کو سلیکٹرز کے سامنے خود کو اہل ثابت کرنا ہوگا،مجھے تینوں کھلاڑیوں سے ہمدردی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں ان تینوں کرکٹرز کو بہترین فارم میں دوبارہ سے کرکٹ کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں،مجھے یقین ہے کہ وہ یہ کرسکتے ہیں۔ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سدر لینڈ نے کہا کہ وہ خود کو ایک بہترین کرکٹر ثابت کرنے کے حوالے سے بہت پر عزم تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ان میں قیادت کی بھی غیر معمولی صلاحیت تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کےخلاف کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 1 سال اور سٹیو سمتھ اور کیمرون بینکروفٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھی ، کوچ ڈیرن لیمین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا حالانکہ ان کا کرکٹ آسٹریلیا کیساتھ ایک سال کا معاہدہ ابھی باقی تھا۔

متعلقہ عنوان :