مزدور اللہ کا دوست، ملک کی قوت اور معاشرے کی شان ہے ،ْنوازشریف

معاشرے کی حالت اس وقت تک نہیں بدلی جاسکتی جب تک مزدور کی حالت نہ بدلی جائے ،ْمزدوروں کیلئے بہترین روزگار کی فراہمی،معیاری اجرت،صحت و سماجی تحفظ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ،ْ سابق وزیر اعظم کا مزدورں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

منگل 1 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مزدور اللہ کا دوست، ملک کی قوت اور معاشرے کی شان ہے ،ْمعاشرے کی حالت اس وقت تک نہیں بدلی جاسکتی جب تک مزدور کی حالت نہ بدلی جائے ،ْمزدوروں کیلئے بہترین روزگار کی فراہمی،معیاری اجرت،صحت و سماجی تحفظ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ۔

منگل کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہاکہ مزدور اللہ کا دوست، ملک کی قوت اور معاشرے کی شان ہے انہوںنے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے۔انہوںنے کہاکہ معاشرے کی حالت اس وقت تک نہیں بدلی جاسکتی جب تک مزدور کی حالت نہ بدلی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مزدور ملکی ترقی اور خوشحالی میں ریڈ کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کی قوت ملک کو مضبوط بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مزدوروں کیلئے بہترین روزگار کی فراہمی،معیاری اجرت،صحت و سماجی تحفظ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ مزدور اپنے حقوق کی جدوجہد میں تنہا نہیں، میرے سمیت پوری مسلم لیگ ن ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔انہوںنے کہاکہ مزدور جمہوری نظام کی مضبوطی میں متحرک کردار ادا کرکے معاشرے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت مزدوروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائے۔