میاں نوازشریف اور مریم نواز (آج )احمد پورلمہ کے قریب جلسہ عام سے خطاب کریں گے

منگل 1 مئی 2018 15:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز (آج )بدھ دومئی شام 6بجے رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لمہ کے قریب جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران مصروف دن گزاریں گے اور مسلم لیگ ن کے اہم عہدیداروں کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر جنوبی پنجاب کی کئی اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی ۔ شیخ زید ائیر پورٹ رحیم یار خان پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔