Live Updates

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ،ْ عمران خان

اقتدار میں آکر آئین کے مطابق مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے ،ْچیئر مین پی ٹی آئی

منگل 1 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، اقتدار میں آکر آئین کے مطابق مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن مزدوروں کو ان کے حقوق اور عزت دلانے کاعزم کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اقتدار میں آکر آئین میں مزدوروں کو جو حقوق دئیے گئے ہیں وہ انہیں دلائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات