مزدور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انکے بغیر ملکی معیشت کا چلنا نا ممکن ہے ،ْسلیم مانڈوی والا

منگل 1 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مزدور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انکے بغیر ملکی معیشت کا چلنا نا ممکن ہے،ملکی ترقی میں مزدوروں کا خون پسینہ شامل ہے تاہم بد قسمتی سے آج بھی مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے ان کے حقوق پامال کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یوم مزدور پر اپنے پیغام میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مزدوروں کی پالیسی بنانا کافی نہیں ان کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا مزدور کو اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلی مزدوری ادا کی جائے ان کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں،مزدور کے بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ادا کیا جائے ۔