حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ،ْآصف علی زر داری کا مطالبہ

منگل 1 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،حکومت پٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے ایک بیان میں خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑھیں گی ،ْعوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکا خون نچوڑا جا رہا ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے اراکین کو پارلیمان میںپیٹرول کی اضافی قیمت کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت دے دی۔