شب برات،آج سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے

انٹربورڈ کے تحت ہوالے سالانہ امتحانات میں ہونے والے تمام پرچے بھی ملتوی ، پرچے اب17 اور 18 مئی کو ہوں گے

منگل 1 مئی 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج(بدھ) شب برات کے موقع پر صوبے بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انٹر میڈیٹ بورڈ کے تحت بدھ کو ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کوتمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجوں میں عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انٹربورڈ کے تحت ہوالے سالانہ امتحانات میں بدھ کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں ملتوی ہونے والے پرچے اب17 اور 18 مئی کو ہوں گے۔

انٹر بورڈ کا دو مئی کو ملتوی ہونے والا سائنس گروپس کا فزکس پرچہ دوم 17 مئی بروز جمعرات کو صبح ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک لیا جائے گا۔کامرس ریگولر و پرائیویٹ گروپس کا اکائونٹنگ پرچہ دوم بھی 17 مئی کو ہی دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوگا۔دو مئی کو ملتوی ہونے والا کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا بزنس میتھ میٹکس پرچہ اول(فیلیئرز)18 مئی بروز جمعہ دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :