کراچی میں پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

ملزمان گزشتہ دنوں پاک کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے،پولیس

منگل 1 مئی 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے گینگ وار بلال گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم اعجاز احمد اورفضل عرف ڈاڈا سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ دنوں پاک کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔