ڈیرہ اسماعیل خان ظ گھریلو جھگڑے پر خاوند نے کلہاڑی اور اینٹوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا

منگل 1 مئی 2018 15:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) علاقہ حسن آباد میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے کلہاڑی اور اینٹوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا ،واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں جھوک دھپانوالہ کے قریب گھریلو لڑائی جھگڑے کے تنازعے پر اللہ ڈتہ عرف نیازی ولد علی محمد موہانہ سکنہ کلورکوٹ ضلع بھکر حال کرایہ دار حسن آباد نے کلہاڑی اور اینٹوں کے وار کر کے گھر میں اپنی بیوی وزیراں بی بی بعمر 47سال کو بے دردی سے قتل کردیا واقعے کے بعد ملزم آلہ قتل کلہاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ ایمبولینس سمیت موقع پر پہنچ گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔