ْواپڈا میپکو ساہیوال سر کل نے منگل کی صبح دو بجے اچانک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی

شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے جبری لوڈ شیڈنگ کی گئی

منگل 1 مئی 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) واپڈا میپکو ساہیوال سر کل نے منگل کی صبح دو بجے اچانک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے جبری لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

واپڈا میپکو ساہیوال سر کل کے تر جمان نے بتایا کہ منگل صبح دو سے چھ بجے تک چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اسلام آباد کنڑول روم سے کروائی گئی جس کے بعد واپڈا میپکو ملتان نے بجلی کی سپلائی کے شاٹ فال کے سبب شہری علاقوں میں چھ گھنٹے رہی اور دیہی علاقو ں میں 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل ہوگا تاہم قومی گرڈ مین بجلی کی سپلائی پوری ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :