ساہیوال، چھٹی جماعت کی طالبہ کو چھ مسلح افراد نے اغواء کر لیا

منگل 1 مئی 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) نواحی چک 111/9Lسے چھٹی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کو چھ مسلح افراد نے زبر دستی اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اسی چک کے ظفر حسین کی بیٹی اقصیٰ سہیلی کے گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں آصف وغیرہ چھ ملزموں نے زبر دستی اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔پولیس یوسف والہ نے چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور نہ ہی مغویہ بازیاب ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :