ْساہیوال،پولیس ہڑپہ کے کانسٹیبل کو درانتی کے وار کر کے منشیات فروشوں نے شدید زخمی کر دیا

منگل 1 مئی 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) نواحی چک 188/9Lمیں پولیس ہڑپہ کے کانسٹیبل محمد ندیم نور کو درانتی کے وار کر کے منشیات فروشوں نے شدید زخمی کر دیا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے پولیس ہڑ پہ نے کانسٹیبل محمد ندیم نور کو گندم کی فصل کے کھیت میں نگرانی کے لئے بٹھا دیا اور چھا پہ مارا تو اختر شاہ اور اسکے تین ساتھیوں نے کانسٹیبل محمدندیم نور کو درانتی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ ہڑ پہ پولیس کے دیگر اہلکار محمد ندیم نور کانسٹیبل کے ماردیا ماردیا کے شور پر بھاگ گئے ۔

بعد میں پولیس نے محمد ندیم نور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال دا خل کرایا ۔اختر شاہ اور دیگر تین ملزموں کے خلاف مقدمہ 149,148,186,353 ت پ اور 337ایل نو کے تحت درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :