خالد رحمن کا سوئی سدرن گیس کمپنی کا ایم ڈی بننے سے انکار

اشتہار دینے کے 4 ماہ بعد بھی ایم ڈی کا تقرر نہ ہوسکا، ایس ایس جی سی ،ذرائع

منگل 1 مئی 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی میں ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے خالد رحمن نے معذرت کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق اشتہار دینے کے 4 ماہ بعد بھی ایم ڈی کا تقرر نہ ہوسکا جبکہ خالد رحمن نے بھی عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز اب تک ایم ڈی سوئی سدرن تقرری کیلئے تین نام تجویز نہیں کر سکا ہے۔سوئی سدرن ذرائع کے مطابق عاصم ترمذی اور امین راجپوت ایم ڈی کیلئے مضبوط امیدوا ر ہیں ۔عاصم ترمذی تیل و گیس جبکہ امین راجپوت اکاونٹینسی کا تجربہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :