روایتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں'مہر النساء

منگل 1 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء)اداکارہ ،ماڈل و پرفارمر مہرالنسانے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہی'روایتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں مہر النسا نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔ مہرالنسانے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔