میشا شفیع کے الزامات، علی ظفر کو سزا دے دی گئی

میشا شفیع سے تنازے کے باعث علی ظفر کو معروف میوزیکل شو کے ججز پینل سے ہٹا دیا گیا

منگل مئی 15:40

میشا شفیع کے الزامات، علی ظفر کو سزا دے دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کو میوزیکل شو پیپسی بیٹل آف بینڈ کے ججز پینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کر دی تھی۔ اس سے قبل سامنے آنے والی خبروں کے مطابق علی طفر، میشا شفیع اور فواد خان اس پینل میں شامل تھے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب علی ظفر کی بجائے سٹنگز اس بیٹل آف بینڈز میں ججز کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک پیپسی کی جانب سے آفیشل سٹیٹ منٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :